روشن شریعت کی ترویج مکتوب نمبر51دفتر اول

 شریعت  روشن علی صاحبھاالصلوة والسلام کے رواج دینے کی ترغیب میں سیادت پناہ شیخ فرید کی طرف لکھا ہے

خدائے تعالی کی جناب میں دعا ہے کہ ان بزرگوں کی اولاد کے وجود شریف کے ذریعے روشن شریعت  کے ارکان اور ملت روشن کے احکام قوت پکڑیں اور رواج پائیں۔

کارائیں وغیرہ زین ہمرہیچ       ترجمہ: کام اصلی ہے یہی باقی  ہیچ

ھذا ھو الامر والباقی من العبث

آج کل بیچارے اہل اسلام اس طرح گمراہی کے بھنور میں پھنسے ہیں کہ ان کی نجات کی امیدبھی خیر البشر ﷺکی اہل بیت کی کشتی  سے ہے۔ آنحضرت ﷺنے فرمایا ہے کہ مَثَلَ أَهْلِ بَيْتِي فِيكُمْ مَثَلُ ‌سَفِينَةِ ‌نُوحٍ، مَنْ رَكِبَهَا نَجَا، وَمَنْ تَخَلَّفَ عَنْهَا هَلَكَمیرے اہل بیت کی مثال  نوح علیہ السلام کی کشتی کی طرح ہے جو اس میں سوار ہوا بچ گیا  اور جوس سے پیچھے رہا ہلاک ہوگیا۔

اپنی تمام بلندہمتی اس بات پر لگا ئیں تا کہ یہ بڑی بھاری سعادت حاصل ہوجائے۔ خدا کے فضل سے جاہ و جلال اور عظمت و شوکت سب کچھ حاصل ہے۔ ذاتی شرف و عزت کے ساتھ اگر یہ بات بھی شامل ہوجائے تو سبقت کا گیند سعادت کے چوگان کے ساتھ سب سے آگے لے جاویں گے۔ یعنی بڑی سعادت حاصل کریں گے۔

فقیر حقیر شریعت  حقہ کی ترویج  اور تائید میں اس قسم کی باتوں کے ظاہر کرنے کے ارادے پر آپ کی خدمت کی طرف متوجہ ہے۔

ماہ رمضان کا ہلال دہلی دیکھا گیا۔ حضرت والده بزرگوار کی مرضی تو قف میں معلوم ہوئی ۔ اس واسطے تمام قرآن مجید سننے تک دیر کی۔ والأمر عند الله سبحانه آگے جو خدا کومنظور ہے۔ دونوں جہاں کی سعادت آپ کے نصیب ہو۔

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ178 ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں