چہارعالم (ناسوت ملکوت جبروت لاہوت) مقامات عالم

ذرہ ذرہ  الله کے وجُود کی نشانی ہے اِس لئے اِسے عالَم کہا جاتا ہےصوفیاء عالم (جہان) کو چار حصوں یامقاموں میں تقسیم کرتے ہیں اور ان مقاموں کے نام یوں رکھے ہیں

۔اول عالم ناسوت۔

ناسوت (نظر آنے والی دنیا)عالم اجسام ا س کائنات (جس میں ہم رہ رہے ہیں) کو عالَمِ ناسُوت یا عالَمِ وجُود کہا جاتا ہے. عالَمِ ناسُوت، عالَمِ حیوانات ہے. اِسکا فعل حواسِ خَمسہ سے ہے۔اس کا تعلق عالم خلق سے هے اور یہ فانی ہے اور ان میں صفات الہیہ کی معرفت سے فیض یاب هونے کی استعداد و صلاحیت موجود هے یہ عالم علم شریعت اور اعمال شریعت کا نصاب هے

۔دوئم عالم ملکوت۔

۔ملکوت (امر کی دنیا )عالم فرشتگان یا عالم ارواح وعالم غیب وعالم اسماء کانام بتلاتے ہیں۔  یہ مختص ہے ملائکہ ارواح اور نفوس قدسیہ کیلئے

    عالم ملَکوت میں نہ نفس ہے، نہ شیطان، نہ بشری طبائع اور نہ ہی طبعی حاجات ہیں.  عالم ملَکوتی کی تعلیم و تربیت کا نِصاب عِلمِ طریقت ہے یعنی کسی کامِل پیر/مُرشد کے ہاتھ پر بیعت کرکے اُسکے احکام اور فرامین پر سچے دل سے عمل کرے. اعمالِ طریقت سے اُس ملَکوتی وجُود کی نمُود ہوتی ہے، جو عالَم ملَکوت میں پہنچ کر صفاتِ الٰہیہ کے ملَکوتی انوار سے فیض یاب ہوکر وہاں کے ثمر (جنتُ النعیم) سے بہرہ ور ہوتا ہےاس کا تعلق بھی عالم خلق سے هے اور یہ فانی ہے اور ان میں صفات الہیہ کی معرفت سے فیض یاب هونے کی استعداد و صلاحیت موجود هے

سوئم عالم جبروت

جبروت صفات الہیہ کی عظمت و جلال کے مقام کو کہتے ہیں یہ سیر و سلوک کا تیسرا درجہ ہے. یہﻋﺎﻟﻢ اﺭﻭاﺡ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻓﻌﻞ ﺻﻔﺎﺕ ﺣﻤﯿﺪہ ﮨﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﻭﻕ، ﺷﻮﻕ، ﻃﻠﺐ، ﻭﺟﺪ، ﺳﮑﺮ، ﺻﺤﻮ وغیرہ یہ عالم عِلمِ معرفت اور اعمالِ معرفت کا نصاب ہے. اِس نِصاب کی تدریس بھی کامِل پیر/مُرشد کے ذِمہ ہے. اعمالِ معرفت اِختیار کرکے انسان جبرُوت میں داخل ہوکر الله تعالیٰ کی جبرُوتی صِفات کی معرفت حاصل کرتا ہے اور تقدیرِ الٰہیہ کو سمجھ کر اُسکی موافقت اِختیار کرکے تسلیم و رضا کا رویہ اپناتا ہےاس کا تعلق  بھی عالم خلق سے هے اور یہ فانی ہے اور ان میں صفات الہیہ کی معرفت سے فیض یاب هونے کی استعداد و صلاحیت موجود هے

چہارم عالم لاہوت۔

لاہوت( جس کی عقل و شعور سے پہچان نہ ہو سکے) ذاتِ الہٰی کا عالم ہے۔  ملاء اعلیٰ  بھی کہلاتا ہے جس کا تعلق عالم غیب سے ہےجہاں جا کر سالک فنافی اللہ ہو جاتا ہے۔یعنی مفرد ومجرد ہوتا ہے۔  “لاہوت سالِکین کا سب سے اونچا مقام ہے عالَم لاہوت بے نشان ہے اپنے آپ سے قطع تعلق کرتا ہے، اُسکا تعلق عالَم اَمر سے ہے اور اُسی کو لامکاں بھی کہتے ہیں


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں