اسلام کی ترقی پر ترغیب مکتوب نمبر 81دفتر اول

 اسلام کی ترقی پر ترغیب دینے اور اسلام اور مسلمانوں کی کمزوری اور کفارناہنجار کے غلبہ کے بیان میں لا لا بیگ کی طرف لکھا ہے

زادنا الله و إياكم حمية الاسلام حق تعالی ہم میں اور تم میں غیرت اسلامی کو زیادہ کرے ۔عرصہ تخمینا ایک صدی سے اسلام پر اس قسم کی غربت چھا رہی ہے کہ کافر لوگ مسلمانوں کے شہروں میں صرف کفر کے احکام جاری کرنے پر راضی نہیں ہوتے۔ بلکہ چاہتے ہیں کہ اسلامی احکام بالکل دور ہوجائیں اور اسلام اور اہل اسلام کا کچھ اثر نہ رہے اور اس حد تک نوبت پہنچ چکی ہے کہ اگر کوئی مسلمان شعائر اسلامی کو ظاہر کرتا ہے تو  قتل کیا جاتا ہے گائے کا ذبح  کرنا ہندوستان میں اسلام کا بڑ اشعار ہے ۔ کفار جزیہ دینے پر شائد راضی ہو جائیں گے مگر گائے ذبح کرنے پر ہرگز راضی نہ ہونگے ۔ سلطنت کی ابتدا ہی میں اگر مسلمانی نے رواج پا لیا اور مسلمانوں نے اعتبار پیدا کرلیا تو بہتر ورنہ  نعوذ باللہ اگر توقف ہو گیا تو مسلمانوں پر کام بہت مشکل ہوجائے گا۔ الغياث الغياث ثم الغياث – دیکھے کون صاحب دولت اس سعادت کو حاصل کرتا ہے اور کون بہادر اس دولت کو چھین لے جاتا ہے۔ ۔ ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ( یہ الله تعالی کا فضل ہے جس کو چاہتا ہے دیتا ہے اور الله تعالی بڑے فضل والا ہے۔)

ثبتنا الله و اياكم على متابعة سيد المسين عليه و عليهم وعلى اله من الصلوت افضلها و  من التسليمات اكملها  حق تعالی  آپ کو اور  ہم   کوسید المرسلین کی متابعت پر ثابت قدم رکھے۔ والسلام

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ245ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں