دل کی ماسوائے حق کی گرفتاری مکتوب نمبر185دفتر اول

 ایک شخص کی سفارش میں منصور عرب کی طرف لکھاہے: 

حضرت حق سبحانہ وتعالیٰ شریعت مصطفوی علی صاحبہا الصلوة والسلام کے سیدھے راستہ پر استقامت عطا فرما کر ہمہ تن اپنی جناب پاک کی طرف متوجہ کرے۔ 

جو کچھ ہم پر اور آپ پر لازم ہے وہ یہ ہے کہ دل کو ماسوائے حق کی گرفتاری سے سلامت رکھیں اور یہ سلامتی تب حاصل ہوتی ہے جب کہ حق تعالیٰ کے غیر کادل پرگزر نہ رہے اگر بالفرض ہزار سال تک چلتے رہیں تو بھی اس نسیان کے باعث جو دل کو ماسوا سے حاصل ہے غیر کا دل پر گزر نہ ہو۔ 

کار این است غیر ایں ہمہ ہیچ ۔اصل کام  ہےیہی باقی سب ہیچ ہے۔

باقی مطلب یہ ہے کہ مولانافاضل سرہندی جو آپ کی بلند خدمت میں قیام رکھتا ہے اس کا باپ سر ہند میں ہے اور چاہتا ہے کہ ضعف و بڑھاپے کی حالت میں اپنے بیٹے کومل کر خوش ہو جائے۔ اس لئے اس مطلب کے راستے فقیر کو وسیلہ بنایا۔ وَالْأَمْرُ عِنْدَكُمْ بَلْ ‌كُلٌّ ‌مِنْ عِنْدِ اللَّهِ آگے آپ کا اختیار ہے بلکہ سب کچھ الہی کے اختیار میں ہے ۔ والسلام

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول(حصہ دوم) صفحہ39ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں