صاحب رے کون ہے مکتوب نمبر 148دفتر اول

اس بیان میں کہ صاحبِ رَےْیعنی سیراب ہوا ہوا بے حاصل ہے اور اس بیان میں کہ مشائخ کی روحانیت کے وسیلہ اور ان کی امداد پر ہرگز مغرور نہ ہوں کیونکہ مشائخ کی صورتیں حقیقت میں شیخ مقتداء کے لطائف ہیں۔ ملا صادق کابلی کی طرف لکھا ہے۔ 

دو خط پے در پے پہنچے۔ پہلا مکتوب سیرابی اور حصول سے بھرا ہوا تھا اور دوسر تشنگی اور بےحاصلی سے۔ اللہ کی حمد ہے کہ خاتمہ پر اعتبار ہے۔ صاحب رے(سیراب ہونے کا مدعی) بے حاصل ہے اور جس نے اپنے آپ کو بے حاصل جانا وہ واصل ہے۔ کئی دفعہ آپ کو لکھا گیا ہے کہ مشائخ کی روحانیت کے وسیلے اور ان کی امداد پر ہرگز مغرور نہ ہوں کیونکہ مشائخ کی وہ صورتیں حقیقت میں شیخ مقتداء کے لطائف ہیں جو ان صورتوں میں ظاہر ہوئے ہیں۔ توجہ کے قبلہ کے لئے ایک ہونا شرط ہے۔ توجہ کو پراگندہ کرنا خسارے کا موجب ہے۔   ‌نَعُوذُ ‌بِاللَّهِ ‌مِنْهَا ( اس سےاللہ کی پناہ)۔

دوسرا یہ کہ کئی بار اور بڑی تاکید سے آپ کو کہا ہے کہ کام کا سر رشتہ مختصر پکڑیں تا کہ جلدی سرانجام ہوا ۔ امر ضروری کو چھوڑ کر بے ہود ه امر میں مشغول ہونا عقل دور اندیش سے بہت بعید ہے لیکن آپ اپنی رائے کے معتقد ہیں ۔ کسی کی بات آپ میں بہت کم اثر کرتی ہے۔ آپ جانیں یا نہ جا نیں ہمارا کام کہہ دینا ہے۔ وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا ‌الْبَلَاغُقاصد کا کام کہہ دینا ہے۔ 

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ337ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں